شمالی ترکیہ کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کے بعد شدید سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے، جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر تباہی رپورٹ ہوئی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق سیلابی ریلوں نے رہائشی علاقوں اور تجارتی مراکز کواپنی لپیٹ میں لے لیا، جس سے املاک کو بھاری نقصان پہنچا ہے جبکہ درجنوں گاڑیاں پانی کے ریلوں میں بہہ گئی ہیں۔
متعدد گھر اور کاروباری مراکز زیر آب آنے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق 12 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
ریسکیو اداروں کے مطابق متاثرہ علاقوں میں پھنسے ہوئے افراد کو نکالنے کے لیے فائر فائٹرز، پولیس اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں۔
امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ ملبہ ہٹانے اور متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا عمل بھی تیزی سے جاری ہے۔
