ڈھاکا ٹیسٹ میں بنگلادیش کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان کی آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں تنزلی ہوگئی۔
بنگلادیش نے 44.44 فیصد پوائنٹس کے ساتھ پاکستان کو پیچھے چھوڑ کر چھٹی پوزیشن حاصل کرلی۔پاکستان ٹیم 33.33 فیصد کے ساتھ ساتویں نمبر پر چلی گئی۔
Mirpur win hands Bangladesh a valuable push as they climb two spots in the #WTC27 standings 💪
More ➡️ https://t.co/ydMTc88B3T pic.twitter.com/pP1VxUbGF6
— ICC (@ICC) May 12, 2026
آسٹریلیا 87.50 فیصد کے ساتھ سرفہرست ہے۔ نیوزی لینڈ 77.78 فیصد کے ساتھ دوسرے اور جنوبی افریقا 75 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر براجمان ہے۔
اسی طرح سری لنکا 66.67 فیصد کے ساتھ چوتھی اور بھارت 48.15 فیصد کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر موجود ہے۔
