ذوالحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 17 مئی بروز اتوار بمطابق 29 ذیقعدہ کو طلب کیا گیا ہے، چاند کی رویت کے بعد عیدالاضحیٰ کی تاریخ کا بھی فیصلہ ہو جائے گا۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ اجلاس پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کراچی میں طلب کیا گیا ہے،چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کریں گے۔
زونل اور ڈسٹرکٹ رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی اسی شام اپنے متعلقہ ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوں گے۔چاند ند کی رویت کا حتمی اعلان چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔
ذوالحج 1447 ہجری کا چاند 17 مئی کو نظر آنے کا امکان ہے، سپارکو
دوسری سپارکو نے پیشگوئی کی ہے کہ ذوالحج کا چاند 17 مئی کو نظر آنے کا امکان ہے اس طرح عیدالاضحیٰ 27 مئی کوہونے کا امکان ہے۔
