عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اس اضافے کے بعد مختلف اقسام کے تیل کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں، امریکی خام تیل کی قیمت 100 اعشاریہ 6 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔
برینٹ خام تیل کی قیمت 106 اعشاریہ 5 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی جبکہ مربان خام تیل کی قیمت بھی بڑھ کر 103 اعشاریہ 6 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر طلب میں اضافے اور جغرافیائی صورتحال کے باعث تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔
اوپن مارکیٹ میں ایرانی ریال کی قیمت میں غیر معمولی تیزی
پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اپنی ریکارڈ سطح پر پہنچ چکی ہیں اگر عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے کا تسلسل برقرار رہا تو پاکستان میں پیٹرول مزید مہنگا ہونے کا امکان ہے۔
