سوات میں گاڑی گہری کھائی میں گر گئی، جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق گاڑی ملم جبہ کے علاقے سیر تلیگرام سے گناجیر جا رہی تھی ، گناجیر کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی۔
شکارپور میں باراتیوں کی بس الٹ گئی، 5 افراد جاں بحق
حادثے کے بعد مقامی افراد اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور 11 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ پانچ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق اور زخمیوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں جن کو سیدو شریف اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
