شکار پور میں باراتیوں سے بھری بس خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی۔
بس حادثے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ دولہا، دلہن سمیت 30 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق حادثہ میاں صاحب کے قریب پیش آیا جہاں جیکب آباد سے میرپور برڑو جانے والی باراتیوں کی کوچ کا ٹائر اچانک برسٹ ہوگیا۔ ٹائر پھٹنے کے باعث بس بے قابو ہوکر الٹ گئی۔
ریسکیو 1122 حکام کے مطابق حادثے میں تیس سے زائد افراد زخمی ہوئے تین موقع پر جاں بحق ہو گئے تاہم دوران علاج مزید دو زخمی دم توڑ گئے، جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد پانچ ہوگئی۔ جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔
وہ صف جس میں دل ایک ہوں، قدم ایک ہوں اور ارادے پکے ہوں اللہ اسے پسند کرتا ہے، شاہد آفریدی
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں جبکہ دولہا اور دلہن بھی زخمی ہونے والوں میں شامل ہیں۔ امدادی ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تمام زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا۔
