این ڈی ایم اے نے ملک کے مختلف علاقوں میں 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا الرٹ جاری کردیا۔
الرٹ کے مطابق آئندہ 12سے24 گھنٹوں کے دوران پنجاب اورخیبر پختونخواہ میں بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
شمالی وزیرستان، کرم ،پارا چنار و دیگر شہروں میں بارش متوقع
پنجاب کے مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے،اسلام آباد،راولپنڈی اور مری کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال این ای او سی کے 3 سے 4 ماہ قبل جاری موسمی جائزہ کے مطابق ہے،اپریل تا جون کی ممکنہ موسمی صورتحال کا جائزہ پہلے ہی جاری کیا جا چکا ہے۔
اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش کا امکان
ملک میں جاری موسمی صورتحال این ای او سی کے جاری کردہ پیشگی الرٹ کے مطابق ہے۔
