آئندہ 2سے 4گھنٹوں کے دوران شمالی وزیرستان، کرم اور پارا چنار میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کوہاٹ اورکزئی، بنوں، پشاور، چارسدہ اور ہری پور میں بھی بارش متوقع ہے ،اسی طرح خیبر، نوشہرہ ، دیر، صوابی ، دروش، شانگلہ، بونیر، سوات اور کالام میں بھی بارش کا امکان ہے۔
بالائی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گرمی کی شدت میں کمی متوقع
اسلام آباد ، راولپنڈی اور دیگر اضلاع میں بھی آئندہ چند گھنٹوں میں بارش کا امکان ہے،مری اور پوٹھوہار کے دیگر اضلاع میں بھی بارش اور ژالہ باری متوقع ہے۔
عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
