محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں آج شام اور رات کے اوقات کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ گلگت بلتستان، کشمیر اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، بارش کا سلسلہ دو روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
طوفانی ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ تیز بارشیں، الرٹ جاری کر دیا گیا
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ آج سے بالائی علاقوں میں داخل ہو گا ، 11 سے 13 مئی کے دوران گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی بارش متوقع ہے۔
حکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔
