ڈینور ایئرپورٹ پر ایک افسوسناک اور خوفناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب ٹیک آف کے دوران ایک شخص جہاز کے انجن میں آ گیا، جس کے باعث فوری طور پر پرواز روک دی گئی۔
امریکی میڈیا کے مطابق حادثے کے نتیجے میں مذکورہ شخص موقع پر ہی ہلاک ہو گیا، جس کی ایئرپورٹ انتظامیہ نے بھی تصدیق کر دی ہے۔
رپورٹس کے مطابق واقعے کے فوراً بعد جہاز کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی، تاہم فائر فائٹرز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا اور بڑے نقصان سے بچا لیا گیا۔
پولینڈ میں آگ بجھانے کے دوران طیارہ گرکرتباہ، پائلٹ ہلاک
طیارے میں 231 افراد سوار تھے جنہیں فوری طور پر محفوظ طریقے سے باہر نکال لیا گیا۔
ایئرپورٹ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ ابتدائی معلومات کے مطابق حفاظتی نظام پر بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔
