وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے 92 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 414 روپے 78 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
اسی طرح حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر اضافہ کیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 414 روپے 58 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
آئی ایم ایف کی پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر قرض قسط کی منظوری
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹ کرایوں اور روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
