کولمبین گلوکارہ شکیرا نے فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے لیے آفیشل گانا “ڈائی ڈائی” متعارف کرا دیا ہے، جس میں نائیجیرین گلوکار برنا بوائے بھی شامل ہیں۔
49 سالہ گلوکارہ نے برازیل کے تاریخی ماراکانا اسٹیڈیم سے ایک ویڈیو جاری کی، جس میں مختلف ممالک کی ٹیموں کے رنگوں میں ملبوس ڈانسرز کو دکھایا گیا ہے۔ یہ گانا 14 مئی کو ریلیز کیا جائے گا۔
View this post on Instagram
ورلڈ کپ 2026 کا انعقاد 11 جون سے 19 جولائی تک میکسیکو، امریکا اور کینیڈا میں مشترکہ طور پر ہوگا۔
ویڈیو میں 2006، 2010 اور 2014 ورلڈ کپ کے آفیشل بالز بھی دکھائے گئے ہیں، جو ان ٹورنامنٹس کی یاد دلاتے ہیں جہاں شکیرا نے اپنی موسیقی سے نمایاں کردار ادا کیا تھا۔
ان میں ان کا مشہور گانا Waka Waka (This Time for Africa) بھی شامل ہے، جو 2010 ورلڈ کپ کا آفیشل ترانہ تھا۔
شکیرا اس سے قبل بھی ورلڈ کپ تقریبات میں Hips Don’t Lie اور La La La (Brazil 2014) جیسے مقبول گانے پیش کر چکی ہیں۔
