اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد مجموعی ذخائر 21 ارب 29 کروڑ 35 لاکھ ڈالر کی سطح تک پہنچ گئے ہیں۔
مرکزی بینک کے مطابق صرف اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 2 کروڑ 30 لاکھ ڈالرکا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد یہ ذخائر 15 ارب 85 کروڑ ڈالرسے تجاوز کر گئے ہیں۔
سونے کی قیمت میں دو دن میں ریکارڈ اضافہ
معاشی ماہرین کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری ملکی معیشت کیلئے مثبت اشارہ ہے اوراس سے بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ میں کمی آنے کی توقع ہے۔
