ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کی مکمل بحالی کے لیے امریکا کو پابندیاں ختم کرنا ہوں گی۔
فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سے ٹیلیفونک گفتگو میں ایرانی صدر نے کہا کہ ایران نے امریکا کے ساتھ 2 مرتبہ مذاکرات کیے مگر امریکا نے مذاکرات کے دوران پیٹھ میں چھرا گھونپا۔
امریکا کی 14 نکاتی تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں ، اسماعیل بقائی
ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے لیے جنگ کا خاتمہ اور مستقبل میں جارحیت نہ ہونے کی ضمانت ضروری ہے، امریکی بحری ناکہ بندی نے خطے کے استحکام کو متاثر کیا۔
ایرانی صدر نے متحدہ عرب امارات پر حملوں کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایران کسی بھی فوجی کارروائی کا باقاعدہ اعلان کرتا ہے۔
