پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ایک کامیاب ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے غیر ملکی بحری جہاز کے عملے کو بروقت امداد فراہم کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق امدادی کارروائی کے دوران تجارتی بحری جہاز “ایم وی گوتم” پر موجود 6 بھارتی اور ایک انڈونیشیائی شہری کو فوری مدد فراہم کی گئی۔
آئی ایس پی آرکے مطابق مذکورہ جہازعمان سے بھارت کی جانب رواں دواں تھا کہ راستے میں اسے فنی خرابی کا سامنا کرنا پڑا۔
کور کمانڈرز کانفرنس، دہشت گردی کے خاتمے اور علاقائی سلامتی پر اہم فیصلے
اس صورتحال پر میری ٹائم ریسکیو اینڈ کوآرڈینیشن سینٹرممبئی نے پاکستانی حکام سے مدد کی درخواست کی، جس پرپاک بحریہ نے فوری ردعمل دیا۔
بیان کے مطابق پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے جہاز “کشمیر” کو فوری طورپرجائے وقوعہ کی جانب روانہ کیا گیا، جہاں پہنچ کرامدادی ٹیم نے متاثرہ جہاز کے عملے کوخوراک، طبی سہولیات اورتکنیکی معاونت فراہم کی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کا یہ اقدام قومیت سے بالاتر ہو کربین الاقوامی ذمہ داریوں کی ادائیگی کا مظہر ہے۔
ترجمان کے مطابق پاک بحریہ سمندرمیں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اورانسانی جانوں کے تحفظ کے لئے ہر وقت تیاراور پرعزم ہے جو پیشہ ورانہ صلاحیتوں اورانسانی ہمدردی کا واضح ثبوت ہے۔
