ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی آج چین کے اہم سرکاری دورے پر روانہ ہو رہے ہیں جہاں وہ اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ دوطرفہ تعلقات سمیت اہم علاقائی اورعالمی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کریں گے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان سفارتی، اقتصادی اوراسٹریٹجک تعاون کو مزید فروغ دینا ہے۔
بیان کے مطابق ملاقاتوں میں خطے کی موجودہ صورتحال، بین الاقوامی پیش رفت اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور بھی زیر بحث آئیں گے۔
امریکی فضائیہ کا ایندھن بردار طیارہ ایمرجنسی سگنل کے بعد لاپتہ
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران اور چین کے درمیان بڑھتا ہوا تعاون خطے کی سیاست پر بھی اثرانداز ہو سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اہم معاہدوں اورمشترکہ حکمت عملی پر بھی غور کئے جانے کا امکان ہے تاہم حتمی تفصیلات ملاقاتوں کے بعد ہی سامنے آئیں گی۔
