کراچی میں لیاری ٹاؤن چیئرمین کی نشست پر پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار خلیل ہوت بلا مقابلہ کامیاب قرار دے دیئے گئے ہیں، الیکشن کمیشن کی جانب سے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق خلیل ہوت کے مقابلے میں کسی دوسرے امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے، جس کے باعث انہیں بلا مقابلہ کامیاب قرار دیا گیا۔
الیکشن کمیشن کے ضابطوں کے تحت ایسے امیدوار کو بلامقابلہ منتخب قرار دے کر نوٹیفکیشن جاری کیا جاتا ہے۔
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست خارج، جرمانہ بھی عائد
سیاسی حلقوں میں اس کامیابی کو پیپلزپارٹی کے مضبوط اثر و رسوخ کا مظہر قراردیا جا رہا ہے جبکہ مقامی سطح پراسے ایک اہم سیاسی پیش رفت بھی سمجھا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ لیاری ٹاؤن کراچی کے اہم سیاسی علاقوں میں شمار ہوتا ہے جہاں پیپلزپارٹی کا دیرینہ اثر رہا ہے اوراس نشست پر بلا مقابلہ کامیابی کو پارٹی کے لئے ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔
