وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے موٹر سائیکل سواروں کو پیٹرول کے معاملے میں مزید ریلیف دے دیا۔
وزیراعلیٰ نے عوامی ریلیف کے تحت پیپلز موٹر سائیکل فیول سبسڈی پروگرام میں 31 مئی 2026 تک توسیع کر دی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی صدارت میں سی ایم ہاؤس میں سندھ کابینہ کا اہم اجلاس کا انعقاد ہوا، جس میں متعدد اہم فیصلے کیے گئے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوامی ریلیف کے تحت پیپلز موٹر سائیکل فیول سبسڈی پروگرام میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے، اس پروگرام کو اب 31 مئی 2026 تک بڑھا دیا گیا ہے۔
ایل پی جی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ
مراد علی شاہ نے مئی کے لیے 2 ارب روپے جاری کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے کابینہ سے کہا کہ 5 لاکھ 48 ہزار سے زائد افراد کو سبسڈی دی جا رہی ہے جبکہ اب تک 1.096 ارب روپے تقسیم ہو چکے ہیں۔
