اسلام آباد: پاکستان نے بھارت سے دریائے چناب میں پانی کی آمد میں نمایاں کمی پر وضاحت طلب کر لی۔
ذرائع وزارت آبی وسائل کے مطابق ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی کمی سندھ طاس معاہدے کی شقوں کے منافی قرار دی جا رہی ہے۔
پاکستانی انڈس واٹر کمشنر نے اپنے بھارتی ہم منصب سے تفصیلات طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد میں بڑی کمی کی وضاحت کی جائے۔
واٹر اینڈ پاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) کے اعداد و شمار کے مطابق دریائے چناب میں پانی کی آمد میں گزشتہ روز کے مقابلے میں 11 ہزار 900 کیوسک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جبکہ ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد کم ہو کر 9 ہزار کیوسک رہ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان امن چاہتا ہے، بھارت اب دوبارہ حملے کی جرات نہیں کرے گا، خواجہ آصف
حکام کے مطابق یہ صورتحال آبی وسائل اور زرعی نظام پر اثرانداز ہو سکتی ہے۔ جس کے باعث معاملے کو سفارتی سطح پر اٹھایا گیا ہے۔
