پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ مذاکرات میں پیشرفت امریکی رویے کی تبدیلی سے مشروط ہے۔
ایرانی نیوز ایجنسی کو انٹرویو میں رضا امیری مقدم نے کہا کہ امریکی رویہ غیر مستحکم ہے ، امریکا سنجیدہ ہے تو رویہ بدلنا ہو گا، ایران قومی مفادات اور دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
ایران کا آبنائے ہرمز کیلئے نیا قانون بنانے کا اعلان ، اسرائیلی جہازوں کو گزرنے کی اجازت نہیں ہو گی
ان کا کہنا تھا کہ نیا مذاکراتی منصوبہ پاکستان کے ذریعے امریکا تک پہنچا دیا گیا ہے، پاکستان مرکزی ثالث ہے ،اس کی کوششیں قابلِ قدر ہیں۔ پاکستان بدستور ثالث ہے، اس میں تبدیلی کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔
رضا امیری مقدم نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور تجارتی روابط بڑھ رہے ہیں، میرجاوہ، تفتان اور گبد ریمدان بارڈر کراسنگ پاک ایران تجارت کے لیے اہم ہیں۔
