بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف ارب پتی فنانسر سے منگنی کر لی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی اسکرین رائٹر اور ڈاکیومنٹری پروڈیوسر جمائما نے آئرش، آسٹریلوی ارب پتی فنانسر کیمرون اوریلی سے منگنی کر لی ، دونوں کے درمیان گزشتہ ایک سال سے تعلق قائم تھا۔
جمائما خان کو تیز رفتاری پر ایک ہزار پاؤنڈ جرمانہ
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 62 سالہ کیمرون اوریلی ایک سرمایہ کار ہیں اور متعدد بین الاقوامی کمپنیوں میں اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں، وہ سابق میڈیا ٹائیکون سر انتھونی اوریلی کے بیٹے ہیں۔
ذرائع کے مطابق دونوں کی ملاقات پیشہ ورانہ مصروفیات کے دوران ہوئی تھی جو بعد میں دوستی اور پھر تعلق میں تبدیل ہو گئی، جوڑا اپنی زندگی کا زیادہ وقت سوئٹزرلینڈ اور لندن میں گزارتا ہے۔ جمائما کے اہلخانہ نے بھی کیمرون اوریلی سے ملاقات کی ہے۔
