پاکستان سپر لیگ 11 کی فرنچائز حیدر آباد کنگز کے فاسٹ بولر محمد علی پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔
یہ کارروائی اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ایلی منیٹر میچ کے دوران پیش آنے والے واقعے پر کی گئی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق محمد علی کو پی ایس ایل کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول ون کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا ہے۔
اسلام آباد یونائیٹد کے خلاف ایلیمنیٹر 2 میں حیدرآباد کنگزمین کے دو باولرز نے کیسے باولنگ کی؟12 بالز پر 28 رنز درکار تھے 19ویں اوور سینئیر باولر محمد علی نےکرایا جناب نے 22رنز دیئے یعنی حیدرآباد کےلئے باقی کچھ نہ بچا حنین شاہ آئے اور 6 رنز کا دفاع کیا،آخری دو اوورز کا کھیل دیکھیں pic.twitter.com/jx0lMkI5vp
— Fahim Akhtar Malik (@writetofahim) May 2, 2026
میچ ریفری نے ان پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا جسے کھلاڑی نے تسلیم کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق محمد علی میچ کے 16 ویں اوور میں ایسے عمل کے مرتکب ہوئے تھے جسے کھیل کی شہرت کو نقصان پہنچانے کے مترادف قرار دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کے اہم مرحلے پر کھلاڑیوں کو نظم و ضبط برقرار رکھنے کی سخت ہدایات دی گئی تھیں تاہم محمد علی اس کی پاسداری کرنے میں ناکام رہے۔
