ایک ہولناک حادثے میں دونوں ٹانگیں کھونے کے بعد پیرا لمپکس میں عالمی سطح پر کامیاب ہونے والے الیکس زانارڈی 59 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔
بولونیا سے تعلق رکھنے والے زانارڈی نے 1991 میں فارمولا ون میں ڈیبیو کیا اور بعد ازاں امریکا کی کارٹ سیریز میں 1997 اور 1998 میں مسلسل دو چیمپئن شپ جیتیں۔
ان کی زندگی 2001 میں اس وقت بدل گئی جب جرمنی میں ایک ریس کے دوران حادثے میں وہ شدید زخمی ہوئے اور دونوں ٹانگیں ضائع ہو گئیں۔ تاہم انہوں نے ہمت نہ ہاری اور پیرا سائیکلنگ کا رخ کیا، جہاں وہ اٹلی کے کامیاب ترین کھلاڑیوں میں شامل ہو گئے۔
زانارڈی نے Paralympic Games 2012 لندن اور 2016 ریو میں چار گولڈ اور دو سلور میڈلز جیتے، جبکہ عالمی چیمپئن شپ میں بھی 12 گولڈ میڈلز اپنے نام کیے۔
The FIA is saddened to learn of the passing of Alex Zanardi, the former Formula 1 driver, two-time CART champion whose journey from life-changing accident to Paralympics gold medallist made him one of sport’s most admired competitors and an enduring symbol of courage and… pic.twitter.com/CCMjUS7lbh
— FIA (@fia) May 2, 2026
2020 میں ایک چیریٹی سائیکلنگ ایونٹ کے دوران ٹرک سے ٹکر کے بعد وہ شدید زخمی ہو گئے تھے اور طویل عرصے تک زیر علاج رہے۔
اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی نے انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ “اٹلی نے ایک عظیم چیمپئن اور غیر معمولی انسان کھو دیا ہے”، جبکہ کھیلوں کے عالمی اداروں نے انہیں ہمت اور عزم کی علامت قرار دیا۔
