بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقات کروا دی گئی۔
جیل ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی ملاقات کانفرنس روم میں کروائی گئی، جو 40 منٹ تک جاری رہی۔
عمران خان فارن فنڈنگ کیس میں مرکزی ملزم قرار؛ چالان تیار
جیل ذرائع نے بتایا کہ دونوں میاں بیوی نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں عمران خان کی صحت، آنکھ کے مسئلے اور اس کے جاری علاج سے متعلق امور زیرِ بحث آئے۔
