قطری وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ قطر خطے میں امن کے قیام کیلئے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کی مکمل حمایت کرتا ہے اور اس عمل میں اسلام آباد کا کردار قابلِ تحسین ہے۔
اپنے بیان میں ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستان خطے میں کشیدگی کم کرنے اور فریقین کو مذاکرات کی میز پرلانے میں مؤثر کردار ادا کر رہا ہے، جسے عالمی سطح پر بھی سراہا جا رہا ہے۔
ترجمان کے مطابق قطر اس سفارتی عمل میں پاکستان کیساتھ مکمل یکجہتی رکھتا ہے اوردونوں ممالک علاقائی و عالمی شراکت داروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ کشیدگی کو مزید بڑھنے سے روکا جا سکے۔
آبنائے ہرمز پر ایران کی شرائط قبول نہیں کریں گے ، امریکی وزیر خارجہ
انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں مذاکرات کے دائرہ کار کو غیر ضروری طور پر وسیع کرنے کے بجائے سنجیدہ اور بامقصد بات چیت پر توجہ دینا ضروری ہے۔
قطری وزارت خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ خطے میں دیرپا امن کا قیام صرف اور صرف مکالمے کے ذریعے ہی ممکن ہے، اس لیے تمام فریقین کو چاہیے کہ وہ اختلافات کے حل کیلئے بات چیت کا راستہ اختیار کریں۔
ترجمان نے خبردار کیا کہ کشیدگی میں اضافہ نہ صرف خطے بلکہ عالمی امن کیلئے بھی خطرہ بن سکتا ہے، لہٰذا فوری طور پر تحمل اور سفارت کاری کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
