اسلام آبادہائیکورٹ نے پی ٹی اے ٹربیونل کے ممبر فنانس کی عدم تعیناتی کے کیس میں وزیراعظم شہباز شریف کو 18 مئی کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ وزیراعظم 18 مئی کو ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوں، وزیراعظم آ کر بتائیں کہ ٹربیونل کے ممبر فنانس کی تعیناتی کیوں نہیں ہوئی؟
190ملین پاؤنڈ کیس ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کو ایک لاکھ روپے جرمانہ کر دیا
جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ سیکرٹری اور سیکرٹری کیبنیٹ بھی عدالت پیش ہوں، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے کہا کہ ایک ریٹائرڈ جج ٹریبیونل کے ممبر تعینات ہوئے ہیں۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ ریٹائرڈ ججز نے زیادہ بیڑا غرق کیا ہوا ہے، ریٹائرڈ ججز کو ٹریبونلز میں جانے کا زیادہ شوق ہے، رات کو ان کو سیلوٹ یاد آتے ہیں تو وہ سونے نہیں دیتے۔
لاہور ہائیکورٹ نے افسران کے مفت بجلی یونٹس ختم کرنا درست قرار دیدیا
انہوں نے ریمارکس دیئے کہ کسی کا دل چاہتا ہے تو این آر سی میں لگ جاتا ہے تو کوئی کسی اور ٹریبیونل میں۔
دالت نے واضح کیا کہ متعلقہ حکام اس معاملے پر تسلی بخش جواب فراہم کریں، جبکہ آئندہ سماعت پر وزیراعظم کی ذاتی پیشی کو یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔
