اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
راولپنڈی ، ایبٹ آباد ، نوشہرہ ، باجوڑ ، چترال سوات اور دیگر شہر بھی زلزلے سے لرز گئے ، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے تاہم کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
منگولیا میں شدید زلزلہ، ریکٹر اسکیل پر شدت 5.9 ریکارڈ
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی ، زلزلے کی گہرائی 170 کلومیٹر اور مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔
