عمان کے سلطان ہیثم بن طارق اور ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کے درمیان مسقط میں اہم ملاقات ہوئی، جس میں خطے کی موجودہ صورتحال اور جاری تنازعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
عمان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ملاقات کے دوران سلطان ہیثم بن طارق نے پائیدار سیاسی حل کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ خطے میں بحرانوں کے اثرات کم کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات ضروری ہیں۔ ملاقات میں علاقائی پیش رفت، ثالثی کی کوششوں اور تنازعات کے خاتمے سے متعلق امور پر بھی گفتگو کی گئی۔
We are in Muscat for an official visit to the Sultanate of Oman—FM Araghchi’s first to the region following the recent U.S.-Israeli aggression, which has impacted the broader region.
Iran continues to place great importance on its relations with Persian Gulf states and remains…
— Esmaeil Baqaei (@IRIMFA_SPOX) April 25, 2026
ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اپنے علاقائی دورے کے دوسرے مرحلے میں مسقط پہنچے، جہاں انہوں نے عمانی حکام سے مشاورت کی۔ اس سے قبل وہ اسلام آباد کا دورہ کر کے پاکستانی اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کر چکے ہیں، جبکہ مسقط کے بعد دوبارہ اسلام آباد آنے کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق عراقچی کے دورے کا اگلا مرحلہ روس ہوگا، جہاں وہ مزید سفارتی رابطے کریں گے۔
