پاورڈویژن نے سولر صارفین سے فیس وصولی معاملے پر نظرثانی کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر توانائی کی ہدایت پر پاور ڈویژن نے 25 کلوواٹ تک سولر صارفین کیلئے فیس ختم کرنے کی سفارش کر دی۔
پاور ڈویژن نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اس فیصلے سے گھریلو صارفین کیلئے غیر ضروری بیوروکریٹک رکاوٹیں پیدا ہوئی ہیں، جبکہ قابل تجدید توانائی کے فروغ کی کوششیں بھی متاثر ہو سکتی ہیں۔
نیپرا نے سولر نیٹ میٹرنگ ضوابط میں ترمیم کر دی، پرانے صارفین کو ریلیف برقرار
پاور ڈویژن نے نیپرا کو مراسلے میں کہا ہے کہ 2015 کے ضوابط کے تحت 25 کلوواٹ تک کے سسٹمز کیلئے نیپرا لائسنس کی ضرورت نہیں تھی، پہلے یہ درخواستیں بغیر کسی فیس کے براہِ راست تقسیم کار کمپنیاں پروسیس کرتی تھیں۔
پاور ڈویژن نے کہا کہ نئے ریگولیشنز نے چھوٹے پلانٹس کی منظوری کا اختیار نیپرا کو دیکر ان پر فیس بھی عائد کر دی ہے۔
سولر نیٹ میٹرنگ قوانین پر نظرثانی کیلئے نیپرا میں درخواست دائر
علاوہ ازیں پرائیویٹ پاور اینڈ انفراسٹرکچر بورڈ نے بھی نئی تبدیلی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پرانا نظام بحال کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
