صدر مملکت آصف علی زرداری پانچ روزہ سرکاری دورے پر چائنہ روانہ ہو گئے ہیں۔ لاہور ایئرپورٹ پر ان کی روانگی کے موقع پر گورنر پنجاب سردارسلیم حیدر خان نے انہیں الوداع کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
ذرائع کے مطابق صدر مملکت کے دورہ چین کے دوران اہم حکومتی اور سفارتی ملاقاتیں متوقع ہیں، جن میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون اور مختلف ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
دورے کو پاکستان اور چین کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کے مزید فروغ کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف سے عباس عراقچی کی اہم ملاقات، خطے کی صورتحال پرمشاورت
گورنر پنجاب نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہی ہے اور یہ دورہ دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید بہتری لائے گا۔
صدر مملکت نے روانگی سے قبل مختصر گفتگو میں نیک خواہشات پر شکریہ ادا کیا اور دورے کو نتیجہ خیز بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
