امریکا نے چین کی ایک بڑی آئل ریفائنری پر ایران سے کروڑوں ڈالر کا تیل خریدنے کے الزام میں پابندی عائد کر دی ہے۔
امریکی محکمۂ خزانہ نے دعویٰ کیا ہے کہ چین کی ہینگلی پیٹروکیمیکل ریفائنری ایران کی اہم خریدار رہی ہے جس کے ذریعے ایرانی فوج کو بڑی مالی مدد ملی۔
امریکا کا ایران پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان
امریکا نے تقریباً 40 شپنگ کمپنیوں اور جہازوں پر بھی پابندیاں لگائی ہیں جن پر ایران کے خفیہ تیل نیٹ ورک کا حصہ ہونے کا الزام ہے۔
دوسری جانب چین نے اس اقدام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا تجارت کو سیاسی ہتھیار اور چینی کمپنیوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔
