سپریم کورٹ نے شیخ رشید کی درخواست مسترد کردی

نیب ریفرنسز کی سماعت: احتساب عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر| urduhumnews.wpengine.com

لاہور: سپریم کورٹ آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے- 60 میں انتخابات کرانے کی شیخ رشید کی درخواست مسترد کردی ہے۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان نے وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ اہم قانونی نقطے کی تشریح کے لیے کیس کی سماعت کی جائے گی، حلقے کے ووٹرز کو من پسند امیدوار کو ووٹ دینے سے محروم نہیں رکھا جا سکتا ہے۔

سپریم کورٹ کے سربراہ نے ریمارکس دیے کہ واک اوور پر جانے کے بجائے الیکشن لڑیں، اپنے لیے نہیں بلکہ ووٹرز کے لیے، شیح ر شید احمد دوسری سیٹ پر انتخاب لڑ رہے ہیں پتا لگ جائے گا۔

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما حنیف عباسی کی ایفی ڈرین کیس میں گرفتاری کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60 کے انتخابات ملتوی کردیے تھے جس کے خلاف شیخ رشید احمد نے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی درخواست مسترد کرتے ہوئے اے این -60 میں الیکشن ملتوی کرنے کا نوٹی فکیشن بحال رکھنے کا حکم دیا تھا۔

الیکشن کمیشن کے فیصلے کو غیرآئینی و غیرقانونی قرار دیتے ہوئے شیخ رشید نے کہا تھا کہ چیف الیکشن کمشنرکے پاس انتخابات روکنے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ  چیف الیکشن کمشنرنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا ہے۔


متعلقہ خبریں