کراچی میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ 2026 کے 36ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے حیدرآباد کنگز مین کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر پلے آف مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کنگز مین کی ٹیم صرف 80 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی اور 15.5 اوورز بھی مکمل نہ کر سکی۔
کنگزمین کی اننگز کا آغاز ہی خراب رہا اورابتدائی وکٹیں جلد گرنے کے بعد ٹیم سنبھل نہ سکی، صرف عثمان خان 25 رنز کے ساتھ مزاحمت دکھا سکے جبکہ دیگربلے باز خاطر خواہ کارکردگی پیش نہ کر سکے۔
اسلام آباد کے بولرز نے مکمل دباؤ برقرار رکھا، رچرڈ گلیسن، شاداب خان اور عماد وسیم نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے حریف بیٹنگ لائن کو تہس نہس کر دیا۔
نیوزی لینڈ کی لیجنڈ آل راؤنڈر سوزی بیٹس کا ریٹائرمنٹ کا اعلان
ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے جارحانہ انداز اپنایا۔ ڈیوون کونوے جلد آؤٹ ہوئے لیکن اس کے بعد موہسن ریاض اور سمیر منہاس نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو مستحکم پوزیشن میں پہنچایا۔
محسن ریاض نے صرف 18 گیندوں پر 42 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، اسلام آباد یونائیٹڈ نے صرف 6.4 اوورز میں ہدف حاصل کر کے میچ 8 وکٹوں سے جیت لیا۔
یونائیٹڈ نے کنگزمین کو شکست دے کر پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے، اس سے قبل پشاور زلمی اور ملتان سلطانز بھی پلے آف مرحلے میں جگہ بنا چکے ہیں۔
