یورپی یونین اور امریکا کے درمیان اہم معدنیات کے شعبے میں تعاون کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔ معاہدے پر امریکی وزیر خارجہ اور یورپی یونین کے ٹریڈ کمشنر نے دستخط کیے۔
امریکی وزیر خارجہ نے اس پیش رفت کو اہم قراردیتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین کے ساتھ معدنیات کے شعبے میں تعاون دونوں فریقین کے لیے اسٹریٹجک اہمیت رکھتا ہے اور یہ معاہدہ مستقبل میں اقتصادی و صنعتی تعاون کو مزید مضبوط کرے گا۔
معاہدے کے تحت دونوں فریقین اہم معدنی وسائل کی سپلائی چین، سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی کے تبادلے کے شعبوں میں مشترکہ حکمت عملی اپنائیں گے۔
جرمن کا ایران سے معاہدے کی صورت میں پابندیوں میں نرمی کا عندیہ
حکام کے مطابق یہ قدم عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی طلب اور سپلائی کے چیلنجزکے تناظر میں ایک اہم پیش رفت ہے، جو توانائی اور صنعتی ضروریات کو پورا کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔
