کوٹ لکھپت جیل لاہور میں قید تحریک انصاف کے سابق سینیٹر اعجاز چوہدری کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں فوری طور پر پی آئی سی اسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔
ان کے وکیل رانا مدثرعمر نے جیل میں طبیعت بگڑنے اوراسپتال منتقلی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہاں ان کا تفصیلی چیک اپ کیا جا رہا ہے۔
اعجاز چوہدری کو 9 مئی کے مختلف مقدمات میں 10، 10 سال قید کی سزا سنائی جا چکی ہے اور وہ اس وقت کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔
تحریک انصاف کے رہنما چوہدری اختر میو مسلم لیگ ن میں شامل
طبیعت کی خرابی کے باعث سیکیورٹی کے سخت انتظامات کے تحت انہیں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم ان کی حالت کا جائزہ لے رہی ہے۔
حکام کے مطابق ابتدائی طبی معائنے کے بعد مزید رپورٹس کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
