محکمہ موسمیات نے آئندہ ملک کے مختلف علاقوں میں بارش، آندھی اور گرج چمک کی پیشگوئی کی ہے.
اسلام آباد، بالائی و وسطی پنجاب اور بالائی سندھ کے چند مقامات پر ہلکی بارش متوقع ہے، جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
اس کے علاوہ بلوچستان کے شمالی اضلاع میں آج سے 29 اپریل کے دوران بارش کا امکان ہے۔ جبکہ سندھ میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
آج اسلام آباد میں 21 ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور 29، کراچی 27، پشاور 24، کوئٹہ 16، گلگت 18، مری 14 اور مظفرآباد میں 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
