عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی دیکھنے میں آئی۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار 200 روپے کی کمی ہو گئی جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ ، 93 ہزار 762 روپے کا ہو گیا۔
سونا مزید مہنگا ہو گیا ، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟
اسی طرح 10 گرام سونا 4 ہزار 458 روپے سستا ہونے کے بعد 4 لاکھ 23 ہزار 321 روپے کا ہو گیا۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں 52 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونے کی قیمت 4 ہزار 714 ڈالر ہو گئی ہے۔
