امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ میں جوہری ہتھیار استعمال نہیں کریں گے۔ ایران سے ڈیل ہونے کی صورت میں آبنائے ہرمز کو کھول دیا جائے گا۔
وائٹ ہاؤس میں تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں کیوں ایٹمی ہتھیار استعمال کروں گا؟ ہم نے روایتی جنگ سے ہی انہیں ختم کر دیا ہے۔ جوہری ہتھیار کسی کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ وہ ایران سے بہترین معاہدہ کرنا چاہتے ہیں، خواہش ہے کہ ایران سے معاہدہ ہمیشہ قائم رہنے والا ہو۔
ایران جنگ ختم کی جائے، گورنرکیلیفورنیا کا ٹرمپ سے دوٹوک مطالبہ
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ طویل مدتی امن معاہدے کے لیے انتظار کریں گے، مجھے جلد فیصلہ کرنے کے لیے مجبور کرنے کی کوشش نہ کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جنگ بندی کے دوران ایران نے اپنے ہتھیاروں کو تھوڑا سا لوڈ کیا ہو گا، لیکن امریکی فوج تقریباً ایک دن میں اسے ختم کر سکتی ہے۔
