پاکستان سپر لیگ پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے 35ویں میچ میں کراچی کنگز نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔
لاہور میں کھیلے گئے میچ میں کنگز نے 200 رنز کا مشکل ہدف 18.4 اوورز میں حاصل کر لیا،لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 199 رنز 6 وکٹوں کے نقصان پر اسکور کیے۔
فخر زمان نے 61 جبکہ عبداللہ شفیق نے 62 رنز بنا کر ٹیم کو مضبوط پوزیشن فراہم کی، آخر میں ڈینئل سیمز اور شاہین شاہ آفریدی نے تیز رنز بنا کر مجموعہ 199 تک پہنچایا۔
جواب میں کراچی کنگز کا آغاز ملا جلا رہا، تاہم کپتان ڈیوڈ وارنر نے 63 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر ٹیم کو سنبھالا دیا۔ مڈل آرڈر میں معین علی نے 39 رنز کی جارحانہ بیٹنگ کی جبکہ آخر میں خوشدل شاہ نے صرف 14 گیندوں پر 44 رنز بنا کر میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل، محمد عامر اور فہیم اشرف کے درمیان گرما گرمی
قلندرز کی جانب سے عبید شاہ نے 3 وکٹیں حاصل کیں، مگر وہ ٹیم کو جیت دلانے میں ناکام رہے۔
اس کامیابی کے ساتھ کراچی کنگز نے ایونٹ میں اپنی پوزیشن مضبوط کر لی جبکہ لاہور قلندرز کو سخت مقابلے کے باوجود شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
