پشاور میں جدید ترین سہولیات سے آراستہ ڈیجیٹلائزڈ ڈرائیونگ لائسنس برانچ کا افتتاح کر دیا گیا۔
آئی جی پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے ٹریفک ہیڈ کوارٹرز پشاور میں ڈیجیٹلائزڈ ڈرائیونگ لائسنس برانچ کا افتتاح کیا۔
یہ منصوبہ ون ونڈو آپریشن کے تحت شہریوں کو تمام خدمات ایک ہی چھت تلے فراہم کرنے کے لیے شروع کیا گیا ہے۔
ڈرائیونگ لائسنس کی فیس سے متعلق تفصیلات جاری کر دی گئیں
برانچ کے قیام سے پشاور کے شہریوں کو اب لائسنس سے متعلق تمام مراحل (ٹیسٹ، فیس کی ادائیگی اور تصویر وغیرہ) کے لیے مختلف دفاتر کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے، تمام مراحل ایک ہی عمارت میں مکمل ہوں گے۔
اس موقع پر آئی جی پی ذوالفقار حمید نے کہا کہ لائسنس کی فراہمی کے عمل کو آسان، تیز رفتار اور شفاف بنانا اولین ترجیح ہے، ہمارا مشن قانون کی پاسداری کرنے والے ذمہ دار ڈرائیورز کی حوصلہ افزائی اور سڑکوں پر سیفٹی کو یقینی بنانا ہے۔
