پنجاب کابینہ نے ڈومیسائل فیس میں 175 فیصد اضافے کی منظوری دیدی۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق ڈومیسائل فیس 200 سے بڑھا کر 550 روپے مقرر کرنے کی منظوری دیدی گئی،ڈومیسائل فیس صرف ای پے پنجاب کے ذریعے وصول کیا جائے گا۔
پنجاب کابینہ اجلاس،کاشتکاروں کے لئے اہم فیصلوں کی منظوری
ڈومیسائل سسٹم کو مکمل ڈیجیٹل اور پیپر لیس بنایا جائے گا، شہریوں کو ڈومیسائل آن لائن اپلائی اور گھر بیٹھے موصول ہو گا۔
حکومتی پالیسی کے مطابق 500 روپے سرکاری خزانے میں جمع ہوں گے جبکہ 50 روپے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کو سروس چارج کے طور پر ملیں گے۔
