امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس کل پاکستان پہنچیں گے۔
نشریاتی ادارے الجزیرہ نے کہا ہے کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس پاکستانی وقت کے مطابق آج شام واشنگٹن سے روانہ ہوں گے۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی نائب صدر بدھ کی صبح یا دوپہر تک پاکستان پہنچ جائیں گے، جہاں وہ اہم سفارتی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔
الجزیرہ کے مطابق جے ڈی وینس ایران کے ساتھ مذاکرات کے دوسرے مرحلے میں امریکی وفد کی قیادت کریں گے۔ اس سلسلے میں مذاکرات سے قبل کئی امریکی فوجی طیاروں کی پاکستان آمد بھی رپورٹ کی گئی ہے۔
ایران امریکا مذاکرات کل اسلام آباد میں ہوں گے، امریکی میڈیا کا دعویٰ
تاحال اس حوالے سے امریکی یا پاکستانی حکام کی جانب سے باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی ہے۔
