پشاور: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے چیف جسٹس سپریم اپیلیٹ کورٹ گلگت بلتستان کو خط لکھ دیا۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے خط میں لکھا کہ گلگت بلتستان میں انتخابی ماحول سے متعلق موصولہ اطلاعات تشویشناک ہیں۔ اور ایک سیاسی جماعت کو انتخابی سرگرمیوں میں رکاوٹوں کا سامنا ہے۔
خط میں کہا گیا کہ سیاسی کارکنوں کو ہراساں کرنے اور غیر قانونی گرفتاریوں کی اطلاعات ہیں۔ ایسی صورتحال انتخابی عمل کی شفافیت اور ساکھ کو متاثر کر سکتی ہے۔ جبکہ آئین ہر سیاسی جماعت اور شہری کو آزاد اور منصفانہ انتخابات میں حصہ لینے کا حق دیتا ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ انتخابات کے غیرجانبدار انعقاد کے لیے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی جائیں۔ اور تمام سیاسی جماعتوں کو بلاامتیاز انتخابی مہم چلانے کا مکمل حق دیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان انتخابات، الیکشن کمیشن نے پرانا الیکٹورل رول بحال کر دیا
خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ عدالت قانون کی حکمرانی، جمہوری اقدار اور عوامی اعتماد کے تحفظ کے لیے احکامات جاری کرے۔
