ایرانی فوج نے خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز پر ایران کا کنٹرول مستحکم ہے ، اجازت کے بغیر آبنائے ہرمز سے سفر کی کوشش خطرناک ہو گی۔
ایرانی فوج نے تجارتی بحری جہازوں اور آئل ٹینکروں کو نئی وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ تجارتی جہاز اجازت کے بعد آبنائے ہرمز عبور کر سکتے ہیں، اجازت نہ لینے والے جہاز اپنے لئے نقصان کا باعث بن سکتے ہیں۔
ایران کا آبنائے ہرمز میں روس اور چین کو خصوصی سہولتیں دینے کا اعلان
ایرانی فوج کا مزید کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کا مکمل کنٹرول بدستور پاسداران انقلاب کی بحریہ کے پاس رہے گا ، آبنائے ہرمز کے انتظام میں مداخلت کی کوشش پر کسی بھی فوجی بحری جہاز کو نشانہ بنایا جائے گا۔
پاسداران انقلاب کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 20 بحری جہاز آبنائے ہرمز عبور کر چکے ہیں۔
