اسلام آباد کے علاقہ بہارہ کہو اٹھال چوک میں خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔
تیز رفتار کار دو گاڑیوں اور متعدد موٹر سائیکلوں سے ٹکرا گئی، حادثے میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے۔
پولیس کے مطابق ٹکر مارنے والی گاڑی مری سے اسلام آباد آ رہی تھی ، ٹکر مارنے والی گاڑی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو پولی کلینک اور پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
چیچہ وطنی میں ٹریفک حادثہ، 2 ریسکیو اہلکار جاں بحق، 8 افراد زخمی
پولیس کے مطابق متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ، فرار ہونے والے گاڑی کے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔
