تیل کی عالمی قیمتوں میں پھر اضافہ ہو گیا، برینٹ کروڈ کی قیمت چھ فیصد بڑھ کر 96 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔
ایرانی جہاز پر امریکی حملے اور ایران کے جوابی حملے کے خدشات کے سبب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آبنائے ہرمز کھولنے کے اعلان پر خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی
عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل 96 اور ڈبلیو ٹی آئی 90 ڈالر فی بیرل میں فروخت کیا جارہا ہے۔ ماہرین کے مطابق آبنائے ہرمز میں 60 کروڑ بیرل تیل رکا ہوا ہے۔
ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کھلنے کے اعلان کے بعد ہفتے کے روز بیس بحری جہاز ہرمز سے گزرے تھے۔
