آنے والے ہفتوں میں امریکا جی 20 اجلاس کی میزبانی کرے گا جس میں عالمی معیشت، خوراک اور کھاد کے مسائل پر اہم بات چیت متوقع ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق اس اجلاس میں رکن ممالک کے درمیان غذائی تحفظ کو درپیش چیلنجز اور سپلائی چین میں درپیش رکاوٹوں پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔
امریکا کی میزبانی میں ہونے والے اس اجلاس کے دوران خوراک اور کھاد کی دستیابی کو بہتر بنانے کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔
آبنائے ہرمز معاملہ، چین اور سعودی عرب متحرک، جنگ بندی پر زور
ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر بڑھتی مہنگائی اوررسد کے مسائل نے اس موضوع کو مزید اہم بنا دیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق جی 20 کے مالیاتی حکام اپریل کے اجلاس میں معیشت اورغذائی تحفظ پرمشرق وسطیٰ کے جاری تنازع کے اثرات کا جائزہ بھی لیں گے۔
اجلاس میں اس بات پرغورکیا جائے گا کہ خطے کی کشیدگی عالمی منڈیوں، تیل کی قیمتوں اور خوراک کی فراہمی کو کس طرح متاثر کر رہی ہے۔
