نئی دہلی: بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ جس کے نتیجے میں پائلٹ اور معاون پائلٹ ہلاک ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق چھوٹے طیارے کو حادثہ چھتیس گڑھ کے دور دراز جنگلاتی علاقے میں پیش آیا۔ جس کے باعث ابتدائی امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آئیں۔
یہ بھی پڑھیں: دشمن کی کسی بھی شرارت کا بھرپور جواب دیں گے، مشیر ایرانی سپریم لیڈر
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دی گئی تھیں اور مزید تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔
