عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا۔
ڈبلیوٹی آئی کروڈکی قیمت میں 5.91 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی فی بیرل قیمت 89.76 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
اسی طرح برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں بھی 5.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، اور عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ 95.78 ڈالر فی بیرل میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق قیمتوں میں یہ اضافہ عالمی کشیدگی اور سپلائی خدشات کے باعث سامنے آیا ہے، جس کے اثرات توانائی کی عالمی منڈی پر مزید پڑ سکتے ہیں۔
سونے کی عالمی قیمت میں نمایاں اضافہ
دوسری جانب پاکستان کے وزیر مملکت برائے خزانہ نے کہا ہے کہ عالمی قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پیٹرول کی قیمت پر نظرثانی کی جائے گی۔
