عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
سونے کے نرخ میں 0.82 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ، سونے کی فی اونس قیمت 39 ڈالر سے زائد بڑھ گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں 39.39 امریکی ڈالر کا اضافہ ہونے سے نئی قیمت 4,831.05 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی ہے۔
گزشتہ روز سونے کے فی اونس نرخ 4,791.66 ڈالر تھے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال اور سرمایہ کاروں کی محفوظ سرمایہ کاری کی جانب بڑھتی توجہ کے باعث سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔
ڈیزل کے بعد پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی کا فیصلہ کیا جائے گا، وزیر مملکت برائے خزانہ
پاکستان میں سونے کے فی تولہ نرخ 5 لاکھ 6 ہزار روپے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 4 لاکھ 33 ہزار 818 روپے ہے۔
